سپریم کورٹ کی کاز لسٹ’ بینچز کی تفصیلات جاری

0
34

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کی سماعتوں کی کاز لسٹ اور بینچز کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے ہونے والی سماعتوں کیلئے بینچ تشکیل دیدیئے گئے ہیں، آئندہ ہفتے میں سپریم کورٹ کےتمام 15 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 2 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر 3 میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس طارق مسعود شامل ہوں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا بینچ نمبر 4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ نمبر 5 کا حصہ ہوں گے۔ بینچ نمبر 6 میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے، بینچ نمبر 7 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق خصوصی بینچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں مقدمات کی سماعت کرے گا ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں