سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی نواز شریف کو خصوصی دعوت، مجوزہ دورے کے اہم مقاصد سامنے آگئے

0
163

لاہور: سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی خصوصی دعوت پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 11 اپریل کو سعودی بادشاہ کے خصوصی طیارے پر بطور شاہی مہمان سعودیہ پہنچیں گے۔

مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز 9 اپریل اور وزیر اعظم شہباز شریف 13 اپریل کو سعودیہ پہنچیں گے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکہ کے بعد نواز شریف کو سعودیہ میں جوائن کر لیں گے۔ دوران قیام نواز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

مجوزہ دورے کے اہم مقاصد میں زیارات مقدسہ کے علاوہ پاکستانی معیشت کی بحالی سب سے اہم ایجنڈہ میں شامل ہوگی۔ نواز شریف آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق دوست ممالک سے خطوط لکھوانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ضرورت پڑنے پر امارات اور قطر بھی جا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں