عطائی ڈاکٹر کے غلط دوائی دینے سے نومولود بچہ جاںبحق

0
186

کراچی: ملیر میں عطائیوں کی بھرمار جاری اور سندھ ہیلتھ کئیرکمیشن کے نمائشی اقدامات۔ ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں عطائی ڈاکٹر کے غلط دوا دینے سے نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ غلط دوائی کھانے کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ بچے کی چار روز قبل بچے کی نارمل پیدائش ہوئی تھی معمولی تکلیف پر شاہ لطیف میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم گئے۔ ڈاکٹر نے دوا دی، دوا کھاتے ہی بچے کو خون کی الٹیاں ہوئیں اور کچھ دیر بعد بچے کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کے اندراج کے لئے پولیس بھی تعاون نہیں کررہی۔ جعلی کلینک، ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ شاہ لطیف میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کی انتظامیہ با اثر ہے، کہیں سنوائی نہیں ہورہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں