کراچی سمیت اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،

0
228

کراچی: شہر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مشرقی سندھ میں موجود ہوا کا کم دباؤ جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے لیکن ہوا کے کم دباؤ کی رفتار انتہائی سست ہے، آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شہر میں 4 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور  بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ 6 ستمبر تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے باعث 8 اور 9 ستمبر تک ایک اور مون سون اسپیل سندھ میں برس سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں