سعودی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

0
18

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات خالد بن صالح المدفر کی سعودی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوران مللاقات وزیرِ اعظم نے سعودی وزیر کو کہا کہ پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد پر مشکور ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں