کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، شازیہ مری

0
233

کراچی: ‏پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے۔ ‎‏چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حق کے منافی اور غیر زمہ دارانہ ہے۔ اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا اور معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ‏قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں اور بدقسمتی کی بات یہ ہے ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔ جی ہاں اگر کورونا وبا پھیلی اور خدانخواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ ‏یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں