مصری نژاد رنا عبد الحمید نے امریکہ میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی منظوری حاصل کرلی

0
94

کراچی: مصری نژاد امریکی کاروباری اور سرگرم کارکن رنا عبد الحمید نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر اسٹوریا میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ اذان دینے کی پہلی منظوری حاصل کرلی ہے۔

رنا عبد الحمید نے بتایا کہ انہیں یہ خیال اس تنظیم سے آیا ہے جس سے وہ منسلک تھیں۔ خاص طور پر چونکہ یہ ایک تنظیم ہے جو نیویارک میں مسلمانوں کے معیار زندگی اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنظیم۔مسلمانوں کے لیے سیشنز منعقد کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان کو درپیش مسائل اور وہ مستقبل کے لیے کیا چاہتے ہیں اس کو سننے کے لیے تیار رہتی ہے۔ رنا نے کہا مسلمانوں کے لیے لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہ دینے کا بحران بھی موجود تھا۔ نماز کی اذان بھی گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی طرح ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں