پولیس اہلکار کا معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب

0
65

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جناح اسپتال کالونی کے اندر ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے گرفتار ملزم مختیار کو عدالت میں پیش کر دیا اور عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور ملزم کے ڈی این اے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ وومن تھانے میں درج ہے اور مقدمہ زنا بلجبر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں