مچھر کالونی واقعہ میں ملوث امام مسجد بھی گرفتار

0
94

کراچی: مچھر کالونی سانحہ میں مسجد میں اعلان کرنے والے مولوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مولوی نے ٹیلی کام کمپنی کو اپنے گھر پر ٹاور لگانے کا کہا۔ انکار پر مولوی نے مسجد میں اعلان کردیا کہ کار میں بچے اغوا کرکے لیجائے جارہے ہیں۔ جس پر ہجوم نے 2 نوجوانوں کو پتھروں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ مچھر کالونی میں نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے ایک ایک ملزم کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ واقعہ پر تحقیقاتی ٹیم تمام ویڈیوز کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔
واقعہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ بذات خود کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں