ٹوکیو میں ٹرین کے اندر چاقو حملے اور آتش زنی کی واردات، متعدد افراد زخمی

0
54

کراچی: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرین کے اندر چاقو حملے اور آتش زنی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو ‏گئے۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں ایک چاقو بردار شخص نے مسافروں پر حملہ کیا اور آتشی مواد سے ‏آگ لگا دی۔ مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں اور محفوظ مقام کی جانب ‏دوڑیں لگا دیں۔

یہ واقعہ کیو لائن ٹرین میں اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر ٹرین رکیُ تو حملہ کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

‏اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں