بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس

0
129

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فریال تالپور، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، لطیف اکبر اور فیصل راٹھور موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر میں پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں زبردست مقابلہ کرنے پر پی پی پی ٹکٹ ہولڈرز کو شاباش دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں رہ کر مسائل کو اجاگر کریں اور ان مسائل کے حل کے اقدامات کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں