حامد میر کا پروگرام آن ایئر کیا جائے، پی ایف یو جے

0
45

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر کو ان کے پروگرام کیپیٹل ٹاک سے آف ائیر کیے جانے پر جیو انتظامیہ سے اس بارے میں اپنے پوزیشن کلئیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،خ۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حامد میر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ انہیں کسی دباﺅ کے نتیجے میں ان کی فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا ہے جبکہ جنگ اور جیو کے مالکان اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اپنے ادارے کے سینئر رکن حامد میر کو ان کے کام سے کیوں روکا گیا ہے؟ پی ایف یو جے ملک میں آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کے خلاف ہے اور اس نے اس مقصد کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

 پی ایف یوجے جیو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حامد میر کا پروگرام فوراً آن ائیر کرے اور اپنے اس طرح کے فیصلوں سے صحافی برادری میں اضطراب پیدا نہ کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں