کورونا وائرس وبا کے دوران خواتین کا اہم کردار ہے

0
35
Pakistani doctors wear face masks as they leave the Aga Khan hospital where a patient suspected of having contracted coronavirus was admitted, in Karachi, Pakistan, Thursday, Feb. 27, 2020. (AP Photo/Fareed Khan)

کورونا وائرس کی وبا کے دوران خواتین ڈاکٹروں، لیڈروں کا اہم ترین کردار، 75 فیصد طبی عملہ خواتین کا اہم کردار ہے۔

فوٹو بشکریہ اے پی

 کراچی: دنیا بھر میں پچھترفیصد طبی عملہ خواتین پر مشتمل ہے جبکہ نرسوں کی 90 فیصد تعداد عورتوں پر مشتمل ہے جنہوں نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران انسانی جان بچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے، دنیا کے چند ممالک جہاں پر خواتین وزرائے اعظم اور صدور ہیں ان ممالک میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم ہے، عورتیں مردوں کے مقابلے میں اس وبا کے نتیجے میں بہت کم تعداد میں جاں بحق ہوئی ہیں جس کی چند بڑی وجوہات صفائی ستھرائی کا زیادہ خیال رکھنا، مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہاتھ دھونا اور لاک ڈاؤن پر زیادہ سختی سے عمل کرنے کے ساتھ سگریٹ نوشی اور دیگر علتوں سے باز رہنا شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار دنیا کی معروف خواتین ماہرین صحت نے اتوار کے روز “کرونا وائرس اور خواتین کا کردار” کے عنوان سے بین الاقوامی آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آن لائن سیمینارکا انعقاد پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی نے میڈیکل مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان سمیت دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں بشمول گیٹس فارما کے تعاون سے کیا تھا۔

بین الاقوامی آن لائن سیمینارسے پاکستان سمیت امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، سعودی عرب، انڈیا اور برازیل کی خواتین ماہرین صحت نے خطاب کیا۔ سیمینار سے برازیل سے ڈاکٹر سیمون، امریکہ سے ڈاکٹر امریتا سیٹھی، جنوبی کوریا سے ڈاکٹر ان ینگ کم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں