شہید انسپکٹر عمران عباس شہید کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے اسکول کا پہلا دن

0
70

راولپنڈی: انسپکٹر عمران عباس شہید کی شہادت کے بعد ان کے بچوں کے اسکول کا پہلا دن، سی پی او محمدا حسن یونس انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں کو سکول چھوڑنے خود ساتھ گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز راۓ مظہر اقبال بھی سی پی او کے ہمراہ تھے۔

شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے ٹریفک، ڈولفن اور ایلیٹ فورس کے سکواڈ بھی ہمراہ گئے تھے انسپکٹر عمران عباس کی شہادت کے بعد شہید کے بچے آج پہلے دن اسکول گئے ہیں۔

اسکول پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے شہید کے بچوں کا استقبال کیا اور پھولو‍ ں کے گلدستے پیش کئے۔ بچوں کے والد انسپکٹر عمران عباس اور دادا سب انسپکٹر میاں محمد عباس دونوں نے ملک و قوم کے لئے جان قربان کی، اس خاندان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ سی پی او کی سکول پرنسپل سے ملاقات، بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہم ہر گھڑی ہر موقعہ پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں