پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی من مانیوں کے خلاف ڈی جی آفس میں شکایتی سیل قائم

0
148

کراچی: ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹوشن سندھ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی من مانیوں کے خلاف ڈی جی آفس میں شکایتی سیل قائم کر دیا ہے۔

والدین سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ ذیل شکایات کر سکتے ہیں۔ وہ جنہیں پورے سات ماہ کا 20 فیصد کوویڈ ڈسکاؤنٹ نہیں ملا۔ وہ والدین جنہیں اسکول اپنی منظور شدہ دوکان سے کاپیاں، کتابیں، اسٹشنری پیک اور یونیفارم خریدنے پر مجبور کر رہا ہے۔ وہ والدین جن سے فیس کے علاوہ کسی بھی مد میں رقم کی ادائیگی کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ لیٹ فیس، متفرق، چارجز ،نوٹس چارچز، امتحانی چارچز، اسپورٹس ڈے چارجز وغیرہ، وہ والدین جن سے ایک ماہ سے زیادہ ایڈوانس فیس کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہ طلباء جن کی فیسیں پانچ فیصد سالانہ سے زیادہ بڑھا دی گئیں، وہ والدین جن کے بچوں کو فیس وصولی کے لئے اسکولوں میں ہراساں کیا جا رہا ہے، وہ والدین جو بے روزگاری یا آمدنی میں کمی کی بنیاد پر اپنے بچوں کی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں ہیں، وہ دس فیصد فری شپ کے قانون کے تحت اسکالرشپ کی درخواست دے سکتے ہیں، وہ ٹیچرز جن کو جبری نوکری سے نکال دیا گیا ہے یا ان کی تنخواہوں میں زبردستی کٹوتی کر لی گئی ہے۔ دوران بندش سادہ کپڑوں میں اسکول بلانے اور امتحانات لینے کی شکایت اور کسی بھی وجہ سے زبردستی اسکول سے نام خارج کرنے کی دھمکی شامل ہے۔

پرائیویٹ اسکول مافیا کا کاروبار

درخواست ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹوشن سندھ کے نام بنائیں اور ر درخواست کی مزید 3  کاپیاں بنوائیں۔ تمام ثبوت منسلک کریں، اسکول کی کاپی، وزیر تعلیم سندھ کی کاپی اور اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کاپی شامل ہے۔

 آپ کی مدد اور رہنمائی کے لئے اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن آف پاکستان کی ٹیم 21 جون سے 25 جون تک  پیر تا جمعرات صبح گیارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک ڈی آفس پرائیویٹ انسٹیٹوشن وومن کالج اردو بازار صدر کراچی پر موجود ہوگی۔

ان شا اللہ اس دفعہ والدین کو انصاف دلائیں گے اور ایک بھی درخواست کو ردی کی ٹوکری میں نہیں جانے دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں