ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

0
35

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس طرح کیمونسٹ پارٹی نے 70 سالہ اقتدار میں اپنے ملک کو غربت کی لکیر سے نکالا وہ دنیا کی تاریخ میں ایک مثال ہے اور کیمونسٹ پارٹی دنیا کی تاریخی جماعت ہے کہ جو اتنا بڑا انقلاب لے کر آئی۔ چینی کیمونسٹ پارٹی نے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پوری دنیا اور خاص کر ہمارے ایشیا میں ایک مثال ہے جس طرح چین نے ترقی کی اپنی پوری قوم میں ڈسپلن لے کر آئے اپنی ترقی سے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک ارب چالیس کروڑ آبادی والے ملک نے اپنے لوگوں کو سہولیات دیں اپنی جی ڈی پی بڑھائی وہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر اپنے ملک میں ترقی لا سکتے ہیں، چین کے ساتھ سی پیک کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے اس سے پاکستان اور اس خطے میں ترقی آئے گی۔ چین پاکستان کا ایک پرانا اور آزمودہ دوست ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ جس طرح چین نے کورونا کے دوران بھی پاکستان کا ساتھ دیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں