افواج پاکستان ملکی وقار کی خاطر جان سے کھیل جانے سے نہیں گھبراتیں، شہریار خان آفریدی

0
30

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا “ٹی ڈے” کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت جان لے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ افواج پاکستان ملکی وقار کی خاطر جان سے کھیل جانے سے نہیں گھبراتیں۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مرتکب ہونے والے طیارے گرا کر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ عوام نے ابھینندن کو دھول چٹا کر وطن سے لازوال محبت کا ثبوت دیا اور افواج پاکستان نے ابھینندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی۔ پاکستان نےابھینندن کی بحفاظت بھارت واپسی کو یقینی بنا کر اپنی قابلیت اور امن کی خواہش کا اظہار کیا۔ امن کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیوں اور کمٹمنٹ کو دنیا بھر نے تسلیم کیا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ ہم دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کو جارحیت کی صورت  میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔ امید ہے ابی نندن کو چائے کا ذائقہ مدتوں یاد رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں