پرانا گولیمار میں سڑک پر گڑھے نے ماں بیٹی کی زندگیاں نگل لیں

0
129

کراچی: سڑک کے گڑھے نے ماں بیٹی کی جان لے لی۔ موٹر سائیکل پر سوار فیملی گڑھے کی وجہ سے گرگئی اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹی کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ پرانا گولیمار میں پیش آیا۔ فیضان اپنی 30 سالہ بیوی اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ اچانک کتا پیچھے لگ گیا۔ بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گری گئی اور تینوں نیچے گر پڑے۔ عقب سے تیز رفتار کچرے کا ٹرک آرہا تھا جو انہیں کچلتا ہوا گزر گیا۔ حادثے میں جاں بحق ماں نگینہ کی عمر 30 سال اور بیٹی ارمش کی عمر 5 سال تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں