چالیس، 25 ہزار والے برائز بانڈز کیش کروانے کی تاریخ میں توسیع

0
43

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 40 ہزار کا پرائز بانڈ 30 ستمبر 2021 تک کیش کروایا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی۔ اسی طرح 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں