سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

0
210

کراچی: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا ہے۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی آمد پر ائیر وائس مارشل ذوالفقار احمد، صدر ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔ کالج کو باضابطہ طور پر صدر پاکستان کی جانب سے 20 جنوری،2021 کو ایک آزاد ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ ملنے پر سربراہ پاک بحریہ کی مبارکباد اور سربراہ پاک بحریہ نے ادارے میں زیر تعلیم غیر ملکی افسران سے بھی ملاقات کی۔

سربراہ پاک بحریہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں دنیا میں ابھرتے ہوئے رحجانات کا جائزہ لینا اور آج کی دنیا کو درپیش پیچیدہ اور متحرک سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہوگا۔ دورحاضر میں مشترکہ فوجی آپریشنز ہی کامیابی کی اصل ضمانت ہیں اور آج کی جنگ میں کوئی بھی عسکری قوت تن تنہا کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں