تحریک انصاف میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، شہریار آفریدی

0
47

اسلام آباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب سے ملاقات ہوئی۔

 ملاقات فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ فرخ حبیب کو وزارت ملنا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کیلئے فخر کی علامت ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہا یہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ورکر کو وزارت دیکر ثابت کردیا کہ تحریک انصاف میں ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امید ہے کہ فرخ حبیب تحریک انصاف کے ورکرز اور عام آدمی کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں