مالی سال 2020-21 میں محاصل کے حصول میں ریکارڈ 18 فیصد اضافہ

0
31

اسلام آباد: ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے مالی سال 2020-21 میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر نے جولائی تا جون 4732 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف4691  ارب روپے سے41 ارب زائد ہے۔

 پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 3997 ارب روپے کے مقابلے میں 18فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ایف بی آر نے ماہ جون کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ماہ جون میں ریونیو نیٹ کولیکشن 568 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال جون کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو 451 ارب روپے کے مقابلے میں26 فیصد زائد ہے۔

 پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 18 فیصد زائد محصولات اور 26 فیصد جون کا اضافہ ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ گراس ریونیو پچھلے سال کے 4132 ارب روپے کے مقابلے میں 4983 ارب روپے رہا اور 21 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

 مالی سال2020-21 میں 251 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 135ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں 86 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے

31 جون 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ 10 ہزار ہو چکی ہےجو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک 26 لاکھ 70 ہزار تھی۔

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں  12.5 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 52 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 34 ارب روپے تھا۔ ٹیکس ادائیگی میں52  فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

11100 پوائینٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے رپورٹنگ سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔

پاکستان کسٹمز نے مالی سال2020-21  میں 742 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ مقرر کردہ ہدف 640 ارب روپے تھا۔ ہدف سے 102 ارب روپے اور 16 فیصد زائدکسٹمز ڈیوٹی حاصل کی۔ جون کے ماہ میں 83 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جبکہ مقرر کردہ ہدف 75 ارب روپے تھا۔ 12 فیصد زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی۔

سال 2019-20 کے مقابلے میں  مالی سال 2020-21 میں 117 ارب روپے زائد کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی جو کہ 18 فیصد زائد ہے۔ جون 2021 میں 3.7 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی۔

مالی سال  2020-21 میں 57.7 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی جو کہ پچھلے سال 36 ارب روپے کی تھی اس طرح ضبطگی میں 58 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
 
ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر نے  مالی سال2020-21 جولائی تا جون شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے 1608 تفتیشی رپورٹس اور ریڈ الرٹس ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کو بھیجی ہیں جو کہ 244 ارب روپے کے ریونیو سے متعلق ہے۔

ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت 71 شکایات درج کی جو کہ 62 ارب روپے کے ریونیو سے متعلق ہے۔

 ڈائیریکٹوریٹ جنرل نے سگریٹ کے 8754 کارٹنز ضبط کئے ہیں جن میں 8 کروڑ 75 لاکھ سے زائد سگریٹ تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں