ترکی کا کوسو کو بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے پر نظر ثانی کا مشورہ

0
131

کراچی: ترک صدر رجب طیب اردگان نے رواں ہفتے کوسوو کے نئے وزیراعظم البن کرتی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مراسلہ ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کو کھولنے کے منصوبے پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر  مستقبل میں کوسوو کی حکومت کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے۔

یکم فروری کو کوسوو نے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ترک صدر نے اپنے پیغام میں کوسوو کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت خانوں کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے متعلق یوروپی یونین کا مؤقف واضح ہے، یوروپی یونین کے تمام ممالک کے تمام سفارت خانے اور ہائی کمیشن  صیہونی ریاست کے شہر تل ابیب میں واقع ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں