گورنر بلوچستان سے پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل Mr Li Beijian کی ملاقات

0
57

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل  Mr Li Beijian نے  گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین Mr. Zhang Baozhong اور چیرمین ایم آر ڈی ایل He – Zuping بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ چین، پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے جنھوں نے پچھلے ستر سال کے دوران پاکستان کا مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم سے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کا خواب سچ ثابت ہوگا. گورنر یاسین زئی نے جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کے دوران چین کا قائدانہ کردار خراجِ تحسین کے مستحق قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں