سابق وزیراعظم اور سابق صدر کی بڑی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

0
29

کراچی: سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

محمود چوہدری کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کی تقریب، مہمانوں کی آمد
مریم نواز کا بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بختاور بھٹو کی شادی کی مزید 3 تقاریب کو حتمی شکل دیدی گئی۔ بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں