مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے، وزیر اطلاعات

0
54

کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر  رکھے ہوئے ہیں اور انخلاء کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں۔ افغانستان میں اس وقت انخلاء اہم مسئلہ ہے اور افغانستان میں خلا کو نظرانداز کیا گیا تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ دنیا درپیش خطرات کو محسوس کرے اور پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے پہلے ہی اپنے خدشات ظاہر کیے تھے۔ وزیراعظم عمران خان جو بات کر رہے تھے وہ حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی۔ عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ دنیا بھر کے ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا اور افغانستان میں انخلاء سے بڑا مسئلہ انتظامی خلاء ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ اپنے دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے۔ حزب اختلاف نے کبھی بھی اصل مسائل کی طرف نشاندہی نہیں کی اور کورونا کے دوران بہتر اقدامات کے حوالے سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا۔ موجودہ حکومت میں ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے اور مسلم لیگ ن سب سے پہلے لیڈر کا انتخاب پھر جلسے کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں