کا دورہ

0
129

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے پارلیمانی آمور بابر اعوان  اور ڈی سی اسلام آباد کا ای 11 کا دورہ۔

دورے کے موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ جس سوسائٹی اور اداروں نے غفلت برتی ان کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ ابھی بارشیں شروع ہوئی ہیں مزید بارشیں ابھی ہونی ہیں اور نالوں کی صفائی اور ان پر بنی تجاوزات ختم کرونے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جارہی ہے اور افسران اور فوج کا شکریہ جو موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائی کیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نالوں کی صفائی کا کام کیا اور اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں انتظامیہ کی ٹیمز موجود ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھروں میں پانی داخل ہوا اور ہم نے ڈی 12 تک کا علاقہ کلئر کروا لیا تھا۔ پانی وہاں گھروں میں داخل ہوا جہاں نجی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ہے اور گھروں کی بیسمنٹ ہے۔ ایک دم سے آفت آئی اور ہم اسے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ صبح میں کلاؤوڈ برسٹ ہوا جس کے باعث پانی کا بحاؤ زیادہ ہوا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف پہلے سے ہی ایف آئی اے اور نیب میں کیسسز چل رہے ہی۔ مسئلہ یہ ہے کہ 10 سے 15 سال پہلے بنی عمارتوں کا کیا کریں اور جو تجاوزات ہیں انکو ہم آج ہی ختم کر رہے ہیں۔ جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کہہ دیا ہے کہ گاڑیاں برآمد کروائیں اور جو بھی شہریوں کا نقصان ہوا ہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے وصول کروایا جائے گا۔ بلڈنگز کی بیسمنٹ میں پانی اس لئے داخل ہوا کہ عمارتوں کو واٹر پروف نہیں بنایا گیا اور گھنٹہ ڈیڑھ میں یہ سارا علاقہ کلئیر کروا دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں