کراچی این اے 248 کا ضمنی انتخاب، انتخابی سامان کی ترسیل شروع، 3 لاکھ سے زائد ووٹر حق راہی استعمال کریں گے

0
48

کراچی: این اے 248 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔ انتخابی سامان کی ترسیل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر سید ندیم حیدر اور ریٹرننگ آفسر سجاد خٹک نے کی۔ انتخابی سامان میں بیلٹ باکس، بیلٹ پیپرز، سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔

276  پولنگ اسٹیشنز کے پرزائڈنگ افسران اور 796 پولنگ افسران کو سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ مجموعی پولنگ اسٹیشن 276 ہیں جس میں مرد پولنگ اسٹیشن  76، خواتین پولنگ اسٹیشن61 اور مشترک 139 ہیں۔ ٹوٹل 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں مرد بوتھ 458 اور خواتین بوتھ 338 بنائیں ہیں۔ 92 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا ہے جبکہ 184 انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

انتخابی سامان حاصل کرنے کے بعد انتخابی عملہ، پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن میں چلا جائے گا۔ انتخابی عملہ پولنگ اور گنتی مکمل ہونے کے بعد تک موجود رہے گا۔

انتخاب کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس سیکورٹی کے 2800 جوان اور رینجرز سیکورٹی کے 1100 جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ حلقے میں پولیس اور رینجرز کا گشت الگ سے بھی جاری رہے گا۔

حلقہ این اے 249 ضمنی انتخابات میں 3 لاکھ 39 ہزار 591 مجموعی ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 1 ہزار 656 اور خواتین ووٹرز1 لاکھ 37 ہزار  935 ووٹ ڈالیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں