انڈونیشیا میں ایسٹر پر بمب دھماکے

0
160

کراچی: انڈونیشیا میں ایسٹر تقریبات کے دوران گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کی تعداد 2 ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انڈونیشیا کے شہر مکاسر میں گرجا گھرکے باہر اس وقت دھماکا کیا گیا جب وہاں ایسٹر کے حوالے سے تقریبات جاری تھیں۔ گرجا گھر کے پادری کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے گرجا گھر کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور گارڈ کے روکنے پربمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انسداد دہشت گردی کی قومی ایجنسی کے سربراہ نے اس حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں