عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی دائر

0
81

اسلام آباد: عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔

میڈیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف تابش فاروق نامی شہری کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں پیمرا، چیف سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عورت مارچ کو پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پرکوریج کی پابندی عائد کی جائے اور عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل پشاور کی ایک مقامی عدالت میں عورت مارچ منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیر اسلامی حرکات کی گئیں اور اس بنیاد پر اس مارچ پر پابندی عائد کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں