مسلم لیگ نواز کے پی کے اور شیر پائو گروپ کا وفد اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گیا

0
69

کراچی: پاکستان اسٹیل کے سی ای او کی رہائش گاہ پر 19 روز سے جاری اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں مسلم لیگ نواز خیبر پختون خواہ اور شیر پائو خیبر پختون خواہ کا وفد اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گیا۔

وفد میں مسلم لیگ نواز خیبر پختون خواہ کے صوبائی نائب حاجی سجاد اور شیر پائو خیبر پختون خواہ کے رہنما فیاض علی سمیت حاجی میر واحد، امتیاز یوسف زئی دیگر کو مسلم لیگ ایمپلائز لیگ اسٹیل ملز کے چئیرمین چوہدری یاسین نے خوش آمدید کہا۔
احتجاجی دھرنے سے مسلم لیگ نواز خیبر پختون خواہ کے نائب صدر حاجی سجاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او صاحب آپ کو ان کے مسائل سننے کیلئے باہر آنا چاہئے۔ پہلے بھی یہی حل تھا اور آخری بھی یہی حل ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ خیبر پختون خواہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آپ کے پاس آئے ہیں۔ بہت جلد امیر مقام  بھی آپ کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے آئیں گے۔
شیر پائو کے رہنما فیاض علی نے کہا کہ میں صرف گولڈن ہینڈ شیک کی حقیقت دیکھنے آیا تھا مگر یہاں تو آپ کو جبری برطرف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بول کر اسٹیل ملز کیلئے گمراہ کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں