پی ایس ایف کے سابق عہدے داروں کا سندھ کابینہ کے انٹرویوز پر اظہارافسوس

0
53

کراچی: پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملیر کے سابق عہدے داروں کا اجلاس۔ اجلاس میں محمد حنیف بروہی سابق جنرل سیکریٹری ضلع ملیر، انجنیئر ملک ابرار سابق سوشل سیکریٹری ضلع ملیر، شہیب اختر بہاری سابق نائب صدر ضلع ملیر، رانا ارسلان سابق انفارمیشن سیکریٹری ملیر، محمد عاصم عرف سنی آفیس سیکریٹری ضلع ملیر، فدا اللہ مروت سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع ملیر، ڈاکٹر حافظ العسد سابق صدر گورنمنٹ ڈگری مراد میمن گوٹھ ملیر، یاسر لالا ڈپٹی انفارمیشن سیکٹری ضلع ملیر، شہیب غنی جوکھیو آرگنائزر کونکر ڈگری کالج، ملک پرویز اعوان سابق جوائنٹ سیکریٹری ضلع ملیر، آصف بلوچ، سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 130 سٹی ایریا، سہیل احمد فنائنس سیکٹری سٹی ایریا پی ایس 130 شریک تھے۔

اجلاس میں پیپلزاسٹوڈینس فیڈریشن سندھ کابینہ کے اپنے ہی دوستوں کے گئے انٹرویوز پراظہار افسوس کیا گیا۔

اجلاس میں سابق عہدے داروں نے کہا کہ پوری سندھ کابینہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خاص دوستوں کو نوازتے ہوئے انٹرویو کیا۔ ملیر سے سندھ کے عہدیدار ہونے کے باوجود ناانصافی ہونا ذیادہ افسوس کا مقام ہے۔

پی ایس ایف ضلع ملیر کے سابق عہدے داروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر کے کارکنان کے ساتھ نا انصافی بند کی جائے اور جس شخص نے پارٹی میں ایک دن کام نہیں کیا اسے بلاکر تنظیمی انٹرویوں لیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہر کارکن تنظیم کو مضبوط کرنا اور بہتری چاہتا ہے مگر ہماری سندھ کابینہ نے چند زاتی دوستوں کے انٹرویو لیے ہیں جوکہ تنظیم کے لئے بہتر نہیں ہیں۔ غلط اور غیر تنظیمی لوگ پارٹی  کے مفاد میں نہیں ہیں جنہیں ہم آنے نہیں دینگے۔

عہدے داروں نے کہا کہ خدارا ایسا فیصلہ تنظیم کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ ضلع ملیر کے سابق صدر اور سندھ کابینہ کے فنائنس سیکریڑی فرید جوکھیو پر بھی زیادہ افسوس جو سب حقیقت جانتے ہوئے بھی خاموش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں