مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات

0
29

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر سربراہ جے یو آئی اور چینی سفیر کا اتفاق ہوا۔ چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں پانچ سو سیاسی جماعتیں شریک ہوگی آپ کی شرکت باعث اعزاز ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے چینی سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی اور ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے پر چینی سفیر نونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیرنونگ رونگ نے کہا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور ساتھ دیگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں