سعودی فضائیہ کے دستے کی عسکری مشق ‘ایسز میٹ 1-2021’ میں شرکت کے لیے پاکستان آمد

0
53

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتہ پر محیط کثیر ملکی  عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ میں شرکت کے لیے آج پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان عسکری  مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مشقوں کا بنیادی مقصد شرکاء کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں