سندھ ہائی کورٹ کا چیئرمین ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

0
114

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پرانی سبزی منڈی سے نئی سبزی منڈی میں دکان الاٹ نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکھیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت نے چیئرمین ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی کو نوٹیسز جاری کردیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت میں علی محمد جوکھیو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار معروف اورنگزیب نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود کئی برسوں سے دکان الاٹ نہیں کی جارہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں