علامہ راشد محمود سومرو کا وفد کے ہمراہ سانحہ مواچھ گوٹھ کے شہداء کے ورثا سے اظہارِ تعزیت

0
32

کراچی: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو کا مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، ضلعی امیر مولانا احسان اللّٰہ ٹکروی اپنے وفد کے ہمراہ آج سانحہ مواچھ گوٹھ کے شہداء کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کی۔ ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی اور شہداء کے  درجاتِ بلندی اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، جمعیت علماء اسلام ہر فورم پر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آواز اٹھائے گے، انہوں نے مزید کہا کہ 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں اس سانحہ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور اس جلسہ عام میں سانحہ کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں