سندھ میں پہلی بار خاتون رکن اسمبلی قائد حزب اختلاف منتخب

0
44

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رکن رعنا انصار سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر ایم کیو ایم کو جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی حمایت حاصل تھی۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کواپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا جن کی تقرری کا اعلان اسپیکر سندھ اسمبلی نے کیا۔ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔

اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ رعنا انصار کو پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، اس حوالے سے جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو سب کو دے دیا جائے گا۔ بعد ازاں اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں