جنوبی وزیرستان میں ملکیتی تنازعہ پر جھڑپ، ایک ہلاک 8 زخمی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ

0
29

وانا (بیورو رپورٹ) گورگرہ ملکیتی تنازعہ جھڑپ میں 1 شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ضلعی انتظامیہ، پولیس فورس، علماء اور وانا کی سیاسی جماعتوں نے دونوں متحارب قبائل کے مابین کامیاب مذاکرات کرکے فائر بندی کروا دی۔

ڈی سی ساوٴتھ وزیرستان امجد معراج نے گورگرہ ملکیتی تنازعہ کی باعث 20 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، دوسری جانب پولیس فورس نے ڈی پی او ساوٴتھ ساوٴتھ وزیرستان خان زیب خان مہمند کی ہدایت پر وانا کے تمام داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے مذکورہ متحارب قبائل کے متعدد مشران کو گرفتار کرلئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

ڈی سی ساوٴتھ وزیرستان نے غیرقانونی اسلحہ کی نمائش اور بارودی مواد کے نقل و حرکت پر 20 دنوں کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ تنازعہ ایک دنوں سے جاری ہیں جوکہ مقامی ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس اب تک بے بس نظر آتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں