فریال تالپور کا پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ

0
41

کراچی: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی جانب سے پارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ۔

زرداری ہاوَس کراچی میں منعقدہ ظہرانے میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور دیگر خواتین ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پارٹی کی خواتین امیدواران شیری رحمان، پلوشہ خان اور رخسانہ شاہ نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

ظہرانے میں فریال تالپور نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی پی پی امیدواران کی کامیابہ نوشتہ دیوار ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکانِ پارلیمان عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، ثابت قدمی جن کا خاصہ ہے۔ پاکستان کا مفاد اسی میں ہے کہ ہر سطح پر انتخابی عمل آئین کی روشنی میں ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں