چیف جسٹس کی کراچی آمد، اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج کا امکان

0
793

کراچی: (رپورٹ: مدثر غفور) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اہم سماعت سے متعلق 4 روزہ شیڈول جاری کردیا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ توہین عدالت سمیت مختلف اہم نوعیت کیس کی سماعت کریگا، چیف جسٹس کی کراچی آمد کے موقع پر اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے بھرپور احتجاج کا امکان، کتنے دن احتجاج کرنا ہے حتمی فیصلہ آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی اسٹیل مل کی سپریم کونسل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اہم سماعت سے متعلق 4 روزہ شیڈول جاری کردیا ہے اور شیڈول 28 دسمبر تا یکم جنوری تک جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ توہین عدالت سمیت مختلف اہم نوعیت کیس کی سماعت کریگا۔

پاکستان اسٹیل کی آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی سپریم کونسل کے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی کراچی رجسٹری آمد کے موقع پر نااہل انتظامیہ اسٹیل مل اور وفاقی حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے نجی ٹی وی کے شو میں جھوٹ اور من گھڑت غلط بیانی کرتے ہوئے ملازمین کو جبری برطرف کرنے کا سارا الزام معزز چیف جسٹس پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اجازت لے کر اسٹیل مل ملازمین کو نکالا ہے’ اور حالانکہ چیف جسٹس نے انتظامیہ سے مجوزہ پلان مانگا تھا اور تب سے سماعت نہیں ہوئی۔
ذرائع نے مذید کہا کہ معزز چیف جسٹس نے 12 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا جس پر اب تک نااہل انتظامیہ اسٹیل مل نے عمل درآمد نہ کرکے دوسری بار توہین عدالت کی ہے۔ نااہل انتظامیہ اسٹیل ملز اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے پلان پیش کرنے کے بجائے ملازمین کو میڈیا میں گولڈن شیک ہینڈ کا پراپگنڈہ کرکے جبری طرف کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فاضل چیف جسٹس 4 دن تک کراچی میں موجود ہونگے اور سپریم کونسل کے ذرائع کے مطابق آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی اسٹیل مل کی سپریم کونسل حتمی فیصلہ کرے گی کہ کتنے دن کراچی رجسٹری کے سامنے احتجاج کرنا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ مختلف اہم نوعیت کیس کی سماعت کریگا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل جبکہ چیف جسٹس کے علاوہ دو رکنی بینچ بھی مختلف سول اور دیگر کیسز کی سماعت کریگا۔ دو رکنی بینچ میں جسٹس مقبول باقی اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا بینچ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے متعلق کیس کی سماعت کریگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری ریلویز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر دونوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری ریلویز توہین عدالت نوٹس پر اپنا جواب داخل کرائیں گے۔ کراچی بد امنی کیس کی سماعت بھی چیف جسٹس پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ کریگا۔ کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی صورتحال پر بھی تفصیلی رپورٹ اداروں سے طلب کرلی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں