پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، تجارتی جہازوں کے ملاحوں کا عالمی دن

0
61

کراچی: بین الاقوامی سمندری تنظیم  آئی  ایم او اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو کے بحری جہازوں کے امور کا نگران ہے نے 2010 میں 25 جون کے دن کو بحری جہازوں کے ملاحوں کے عالمی دن کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اس حقیقت کو اُجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا کہ ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی تقریباً ہر چیز بلواسطہ یا بلاواسطہ سمندری ذرائع نقل و حمل سے متاثر ہوتی ہے۔ بین اقوامی سمندری تنظیم کے مطابق بحری جہاز دنیا کی 90 فیصد اشیاء کی نقل و حمل میں استعمال ہوتے ہیں اور ان جہازوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر چیز آسانی سے چلے ۔ تجارتی بحری جہازوں کے ملاح  کسی بھی قوم کی معاشی ترقی میں اور اہم سامان مثلا  خوراک ادویات تیل اور طبی امداد وغیرہ کی ترسیل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی بھی تجارتی بحری جہازوں کے ملاحوں کی انوکھی اور سخت محنت کا اعتراف کرتی ہے۔ تجارتی بحری جہازوں کے ملاحوں کے عالمی دن کی مہم کے انعقاد کا مقصد ان کی قربانیوں اور انہیں درپیش مشکلات کا اعتراف کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اس سلسلے میں افسران اور عملے کے ارکان کو لیکچر دیئے گئے جن میں تجارتی بحری جہازوں کے ملاحوں کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا اور سمندری تجارت کے بلا تعطل جاری رہنے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا گیا۔مزید برآں مختلف نمایاں مقامات پر متعدد بینرز آویزاں کیے گئے جن پر تجارتی بحری جہازوں کے ملاحوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔”دوسرے کلیدی کارکنوں کی طرح تجارتی بحری جہازوں کے ملاح بھی ہمارے احترام اور شکریہ کے مستحق ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں