وزارتِ خارجہ کا معاشی سفارت کاری کی جانب ایک اور اہم قدم

0
25

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ہنگری کے مابین تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ہنگری کے وزیر خارجہ جناب پیٹر سجارتو نے (ویڈیو لنک کے ذریعے) بیک وقت ہنگری پاکستان تجارتی و اقتصادی ونڈو اور پہلے ھنگری – پاکستان بزنس فورم میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان ہنگری تجارتی و اقتصادی ونڈو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ہنگری کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

میں کورونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود اس پہلے پاکستان ہنگری تجارتی و اقتصادی ونڈو اور پہلے پاکستان – ہنگری بزنس فورم میں شرکت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ ہم پاکستان، ہنگری مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہیں اور کاروبار میں سہولت کی عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے جو ہماری مثبت اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

 وزیر خارجہ ہنگری نے کہا کہ ہنگری کی بڑی فوڈ، ٹیکنالوجی، میڈیکل اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ہماری زرعی یونیورسٹی، پاکستان کی ایگریکلچر کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں