او آئی سی  اجلاس، سوئیڈن  کی خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل

0
37

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہم طحہ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی میں سویڈن کی خصوصی ایلچی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل، حسین ابراہیم طحہ نے ‘اسلامی مقدسات کی خلاف ورزی’ کے بار بار ہونے والے واقعات پر اپنے گہرے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ‘مذہبی منافرت، عدم برداشت اور تفریق کو ہوا دیتی ہیں’ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی نے ڈنمارک کی حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کی طرف سے جاری کردہ حتمی اعلامیے میں کہا گیا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزیاں شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے آرٹیکل (19) اور (20) کی روح کے خلاف ہیں۔

اجلاس میں شامل تمام ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی ایسے ملک سے تعلق کے سرکاری فریم ورک کا جائزہ لیتے ہوئے ممکنہ اقدامات کیے جائیں جس میں متعلقہ حکام کی رضامندی سے قرآن کریم یا دیگر اسلامی اقدار اور علامات کی بے حرمتی کی گئی ہو، ان میں خصوصی ایلچی کا درجہ معطل کرنا بھی شامل ہے۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل نے اس فیصلے سے سویڈن کے وزیر خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں آگاہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں