وفاقی حکومت نے معیشت کا بلکل بیڑہ غرق کردیا، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
294

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی سندھ اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہر شعبے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ وفاقی حکومت اب ہائی ویز اور موٹر ویز کو بھی گروی رکھ رہی ہے۔ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اہم شاہراہوں کو گروی رکھنے کے عمل کی مخالفت کرتی ہے۔

 جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بارے صحیح کہا تھا کہ یہ ناکام حکمران ہے۔ وفاقی حکومت نے معیشت کا بلکل بیڑہ غرق کردیا ہے اور تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ آنے والی حکومت کو مشکل حالات کا سامنا کرنے پڑے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں