کے یو جے کے انتخابات، پروگریسیو پینل اہم عہدوں پر بلامقابلہ کامیاب

0
55

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2022 میں پروگریسیو پینل صدر، جنرل سیکریٹری، خازن اور جوائنٹ سیکریٹری کی نشستوں پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا۔ مد مقابل امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔

نائب صدور ، مجلس عاملہ کی سات نشستوں اور ڈیلیگیٹس کی 25 نشستوں پر ووٹنگ 29 جنوری کو ہوگی۔

کے یو جے کی الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق صدر کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فہیم صدیقی، خازن کے عہدے پر لیاقت رانا، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر یونس آفریدی اور سمیر قریشی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

نائب صدرکی دو نشستوں پر اعجاز شیخ، جاوید قریشی اور آصف شیخ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

جبکہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر دس اور ڈیلیگیٹس کی 25 نشستوں پر 43 امیدوار ابھی میدان میں ہیں۔ جن کیلئے پولنگ ہفتہ 29 جنوری 2022 کو کراچی پریس کلب میں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں