سیرت النبی ﷺ ہی ہماری نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے، وزیر اعظم

0
49

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، پارلیمانی سیکریٹری محترمہ وجیہہ اکرم اور وفاقی وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اجلاس کو نصاب تعلیم میں شامل سیرت النبی ﷺکی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس ضمن میں تمام مکاتب فکر خصوصا علماء کرام سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور اساتذہ کی ٹریننگ اور امتحانات کے معیار پر توجہ دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہی ہماری نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ نبی آخر الزماں ﷺکی سیرت کا سب سے اہم پہلو اخلاق و آداب اور حسن معاشرت ہے۔ تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل  سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے۔ تاریخ اسلام کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺکی حیات مبارکہ سے ماخذ سنہرے اصول بچوں کو پڑھائے اور سمجھائے جائیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے عمل کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں