عمران خان نے کیا سرپرائز دینا ہے اس کے پاس پتے ہی موجود نہیں ہیں، خواجہ آصف کی کیپیٹل ٹالک میں گفتگو

0
76

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے سینئیر رہنما خواجہ آصف نے حدمد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کیا سرپرائز دینا ہے اس کے پاس پتے ہی موجود نہیں ہیں۔

خواجہ نے کہا کہ میرا اپنا خیال ہے اس کی دماغی حالت بھی ان بیلنس ہے جس طرح اپنی سروائول کے لیے انہوں نے مذہب کا نام استعمال کیا ہے کبھی ریاست مدینہ کا نام کبھی امر بالمعروف کبھی کیا ان کو آنے والے دنوں میں لگ پتہ جائے گا۔ مذہب کارڈ جب کوئی حکمران شروع کردے سمجھ جائیں اس کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ یہ امر بالمعروف والی بات یہ کر رہیں ان کے جو رویے رہے ہیں وہ صرف اور صرف “منکر” والے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھارت کی فارن پالیسی کی تعریف کی ہے اس پر بھارت میں مودی کے حامیوں نے تالیاں بجائی ہیں اگر یہی بات سابق نواز شریف کرتے تو ہم غدار کہلاتے ہم مودی کے یار کہلاتے۔ اسپیکر اسمبلی بلکل ایک پارٹی بنے ہوئے ہیں میں نے اپنی سیاسی زندگی میں 6،7 اسپیکر اسمبلی کے ساتھ کام کیا جتنی بے توقیری اس اسپیکر نے پارٹی رکن بن کے کی ہے آج تک نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں