صدر مملکت نے 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

0
79

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےاٹھاسی افراد کو سول ایوارڈ عطا کئے۔

 اعزاز دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، تقریب میں وفاقی وزراء، سفراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے تین سیشن ہوئے۔ پہلے سیشن کے دوران  مصوری، صوفیانہ کلام، ادب اور شاعری کے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی ممتاز شخصیات کو نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور ستارہ شجاعت کے اعزاز عطا کئے گئے۔

دوسرے سیشن کے دوران تعلیم، خدمات عامہ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، نعت خوانی، کھیلوں اور فن اداکاری و گلوکاری کے شعبوں کے بڑے ناموں کو ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، ستارہ خدمت اور تمغہ پاکستان سے نواز ا گیا۔ 

تیسرے اور آخری سیشن میں شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کو تمغہ شجاعت اور خدمات پاکستان، خدمات عامہ، فن اداکاری  اورفن ادب لکھاری  کےشعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں