فافن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر رپورٹ جاری کردی

0
36

اسلام آباد: ‏فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر رپورٹ جاری کردی۔ ‏فافن نے شفاف انتخابات کی راہ میں حائل سرکاری افسران کو جرمانے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی ہے۔

فافن رپورٹ کے مطابق ‏این اے 75 ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں، ہیں۔  ‏بےضابطگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کو این اے 75 ضمنی الیکشن کا نتیجہ روکنا پڑا۔ ‏این اے 75 میں پولنگ اسٹیشنز کےباہر الیکشن کمیشن کو انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ‏تاخیر سے نتائج موصول ہونے والے حلقوں میں الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرا سکتا ہے۔ ‏کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیرقانونی الیکشن مہم عمومی خلاف ورزیاں سامنے آئیں ہیں۔ ‏قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائےگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں