آج امریکہ افغانستان سے حالات ٹھیک کئے بغیر جارہا ہے، فواد چوہدری

0
62

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فیٹیف پابندیوں میں ہمارا اپنا کردار ہے اور انٹرنیشنل وار فیئر کے ذریعے پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے۔ سیاستدان ایک بیان دیتا ہے اگلے دن مکر جاتا ہے۔ پاکستان کو بھی وار فیئر میں اپنی قوت بڑھانا ہوگی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانیں دیں۔

اسامہ نے پاکستان سے پوچھ کر نائن الیون نہیں کیا تھا۔ آج امریکہ افغانستان سے  حالات ٹھیک کئے بغیر جارہا ہے۔ پاکستان بتارہا ہے افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں دنیا آنکھیں چرا رہی ہے۔ پاکستان دنیا کی 5 ویں بڑی قوت ہے اور پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا۔ دوسری جنگ عظیم میں 85 ملین لوگ مارے گئے اور دنیا کو ادراک ہوا جنگوں سے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔ دنیا نے ملکر لیگ آف نیشن اور یو این او بنا اور لاء فیئر سیکورٹی اور لاء کے مابین ٹرم ہے۔ آمریت میں اداروں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ نائن الیون کے بعد امریکہ نے لاء فیئر کا استعمال کیا اور ہمارا ملک دنیا کے مقابلے میں آگے نہیں بڑھا۔

پاکستان میں فلم اور دڑامہ کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ مغرب میں کسی نے ایک کتاب بھی پاکستان کی قربانیوں پر نہیں لکھی اور پاکستان پر تنقیدی مواد بہت ملے گا۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آج بھی قابلیت کے بجائے سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی ملتی ہے۔ پاکستان بار کونسل سے درخواست ہے جو وکیل نوجوان قابل ہیں انہیں آگے آنے دیں۔ ترقی کی بنیاد قابلیت ہونی چاہیئے اور 40 سال سے کم عمر افراد کو جج بننا چاہیے۔ ہمارے ہاں 40 سال کی عمر میں جج بنتا ہے ابھی چیزیں سیکھ ہی رہا ہوتا ہے ریٹائر ہوجاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں